24 جون 2017 - 16:17
صدر روحانی کی عالمی ویٹ لفٹنگ مقابلوں میں ایرانی ٹیم کی فتح پر مبارکباد

صدر اسلامی جمہوریہ ایران ڈاکٹر 'حسن روحانی' نے جاپان میں منعقدہ 2017 عالمی ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ مقابلوں میں مسلسل دوسری بار ایرانی قومی ٹیم کو فتح حاصل ہونے پر مبارکباد دی.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ صدر اسلامی جمہوریہ ایران ڈاکٹر 'حسن روحانی' نے جاپان میں منعقدہ 2017 عالمی ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ مقابلوں میں مسلسل دوسری بار ایرانی قومی ٹیم کو فتح حاصل ہونے پر مبارکباد دی.

صدر روحانی نے جمعہ کے روز اپنے ایک پیغام میں ٹوکیو میں منعقدہ بین الاقوامی مقابلوں میں ایرانی ویٹ لفٹرز کی اعلی کارکردگی اور فتوحات کو سراہتے اس شاندار کامیابی پر ایرانی قوم کو مبارکباد دی.

اس کے علاوہ ایران کے اسپیکر 'علی لاریجانی'، محمکہ خارجہ کے ترجمان 'بہرام قاسمی' اور اعلی ایرانی حکام نے بھی ایرانی ویٹ لفٹرز کی کامیابی پر مبارکباد دی.

یاد رہے کہ ٹوکیو میں یوتھ ویٹ لفٹنگ کا مقابلہ 15 سے 23 جون تک منعقد کیا گیا جن میں اسلامی جمہوریہ ایران سمیت 50 ممالک کی ٹیموں نے حصہ لیا.

ایرانی قومی ٹیم نے 2 سونے، 2 چاندی اور 2 کانسی کے تمغوں کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کرلی جبکہ جاپان اور چین کی ٹیموں نے بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرلی.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲